Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
7 - 993
حدیث نمبر 7
روایت ہے حضرت ابو ہریرہ سے فرمایا کہ رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  فرماتے ہیں کہ نماز کو عورت اور گدھا اور کتا توڑ دیتے ہیں ۱؎  اور کجاوے کی پشتی کی مثل اسے بچالیتی ہے۲؎
شرح
۱؎ یعنی اگر نمازی کے سامنے سے ان میں سے کوئی گزرے تو خیال بٹے گا اور نماز کا خشوع خضوع جاتا رہے گا،یہاں نماز ٹوٹنے سے مراد نماز کا باطل ہونا نہیں۔خلاصہ یہ ہے کہ نمازی کے آگے گزرنے کا وبال دونوں پر پڑتا ہے،گزرنے والا سخت گنہگار ہوتا ہے اور نمازی کا دل حاضر نہیں رہتا ،ان تین کے ذکر کی حکمت اﷲ اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  ہی جانتے ہیں۔

۲؎ یعنی سترے کی برکت سے اس کی نماز محفوظ رہے گی اور گزرنے والا گنہگار نہ ہوگا دونوں کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔
Flag Counter