Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
798 - 993
حدیث نمبر 798
روایت ہے حضرت سلیمان ابن صرد سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جسے اس کے پیٹ نے مارا تو اسے عذاب قبر نہ ہوگا ۱؎(احمد،ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ اپنی پیٹ کی بیماری سے مرنے والا عذاب قبر سےمحفوظ ہے کیونکہ اسے دنیا میں اس مرض کی وجہ سے بہت تکلیف پہنچ چکی،یہ تکلیف قبر کا دفعیہ بن گئی۔
Flag Counter