۱؎ یعنی باوضو بیمار پرسی کی جائے کیونکہ عیادت لفظًا ومعنیً عبادت ہے اورعبادت باوضو بہترہے،نیز عیادت میں دعا اور مریض پر کچھ پڑھ کر دم کرنا ہوتا ہے اورباوضو دعا و دم بہتر ہے،بعض لوگ باوضو قربانی فاتحہ و ایصال ثواب کراتے ہیں بلکہ گیارھویں شریف کا کھاناباوضو پکاتے اورکھاتےہیں،یہ حدیث ان کی اصل ہے۔
۲؎ یعنی عیادت کی برکت سے وہ دوزخ سے اتنا دور رہے گا کہ اگر وہاں سے چلے تو ستر سال میں دوزخ کے کنارے پہنچے۔خیال رہے کہ خریف موسم خزاں کو کہتے ہیں جیسے ربیع موسم بہار کو کہا جاتاہے مگر یہاں اس سے سال مراد ہے،جزء بول کر کل مراد لیا،سنہ ہجری خلافت فاروقی سے شروع ہوا،پہلےکسی واقعہ سے سالوں کاحساب لگاتے تھے جیسے فیل کا سال،فتح کا سال وغیرہ۔