Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
774 - 993
حدیث نمبر 774
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ رب تعالٰی فرماتاہے جب میں اپنےکسی بندے کو اس کی دو پیاری چیزوں یعنی آنکھوں میں مبتلا کر دوں ۱؎ پھر وہ صبرکر جائے تو میں انکے عوض اسے جنت دوں گا۔(بخاری)
شرح
۱؎ اس طرح کہ اسے اندھاکردوں یا اس کی بینائی ایک دم کمزورکردوں،بعض روایتوں میں ایک آنکھ کابھی ذکر ہے،ایسے شخص کو چاہیے کہ اس مصیبت پر ان انبیاء،اولیاء کے حالات میں غور کرے جونابیناہوکر صابروشاکر تھے،سیدنا عبداﷲ ابن عباس آخری عمر میں نابینا ہوگئے تو یہ پڑھا کرتے تھے۔شعر

اِنْ یَذْھَبَ اﷲُ مِنْ عَیْنِیْ نُوْرَھُمَا	فَفِیْ لِسَانِیْ وَقَلْبِیْ لِلْھُدیٰ نُوْرٌ

یعنی اگر میری آنکھ کی روشنی جاتی رہی تو کیا ہوا،میری زبان اور دل میں تو ہدآیت کا نور ہے۔
Flag Counter