| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ طاعون ہرمسلمان کی شہادت ہے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ طاعون طعن سے بنا،بمعنی نیزہ مارنا،چونکہ اس بیماری میں مریض کو پھوڑے یا زخم سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسے کوئی نیزے ماررہا ہے،سُوئیاں چبھورہا ہے اس لیے اسے طاعون کہا جاتاہے۔یہ مشہور وبائی بیماری ہے۔(لمعات)چونکہ در حقیقت اس مرض میں بیمارکو جنات نیزے مارتے ہیں اس لیے اس میں شہادت کا ثواب ہے۔احمدنے حضرت ابوموسیٰ سے مرفوعًا روایت کیا کہ میری امت کی فنا طعن اور طاعون سے ہوگی۔(مرقاۃ)