| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں نے ایسا کوئی نہ دیکھا جسےحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ سخت بیماری ہوتی ہو ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بیماری،درد،بخار وغیرہ دوسروں کی بیماریوں سے زیادہ سخت ہوتی تھیں۔چنانچہ بخاری نے ادب میں اور ابن ماجہ وحاکم وبیہقی نے شعب الایمان میں حضرت ابی سعید سے روایت کی کہ میں نے ایک بار حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو بخار میں دیکھا کہ کمبل شریف کے اوپر سے بخار کی تپش محسوس ہوتی تھی،میں نےگھبراکر کہا یارسول اﷲ اتنا تیز بخار،تو فرمایا انبیاءکو ایسا ہی تیز بخار ہوتا ہے۔