| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہوا کو گالی نہ دو جب تم کوئی ناپسندچیز دیکھو تو کہو الٰہی ہم تجھ سے اس ہوا کی بھلائی اور جو اس ہوا میں ہے اس کی بھلائی اورجس کا اسے حکم ہے اس کی بھلائی مانگتے ہیں اور اس ہوا کی شر سے اور جو کچھ اس میں ہے اور جس کا اسے حکم ہے اس کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی ہوا کو گالی دینے سے فائدہ تو کوئی نہ ہوگا تم مجرم اورگنہگار ہوجاؤ گے۔اس دعا کے پڑھ لینےسےثواب بھی پاؤ گے،امن بھی اورکوئی نقصان نہ ہوگا۔امام غزالی فرماتے ہیں کہ لعنت کے اسباب کل تین ہیں:کفر،بدعت،فسق۔ہوا میں یہ کوئی نہیں تو اس پرلعنت کیسی۔