| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ ایک شخص نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوا پرلعنت کی تو فرمایا ہوا پرلعنت نہ کرو یہ تو زیر فرمان ہے اور جوکسی ایسی چیزکو لعنت کرے جو ان کے لائق نہ ہوتو لعنت خود کرنے والے پرلوٹتی ہے ۱؎(ترمذی)ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ یعنی ہوا لعنت کی مستحق نہیں،اب جو اس پر لعنت کرے گا تو وہ لعنت خود اس کی اپنی ذات پر پڑے گی۔اس سے معلوم ہوا کہ جانوروں پر لعنت یا زمانہ کو بُرا کہنا جیساکہ مولوی محمود حسن صاحب نے کہا سب ناجائز ہے۔