روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں کہ ہم کو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کی نماز پڑھائی تو ہم آپ کی آواز نہیں سنتے تھے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی اس نماز میں آہستہ قرأت کی یہی امام اعظم کا مذہب ہے،بعض روایات میں جہری قرأت کا بھی ذکر ہے،جب جہرو اخفا ء میں تعارض ہوا تو اخفاء کی روایات کو ترجیح ہوئی کیونکہ دن کی نمازوں میں اخفاء اصل ہے۔