Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
65 - 993
حدیث نمبر 65
روایت ہے حضر ت عبداﷲ ابن سائب سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ ہم کو رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں نماز فجر پڑھائی ۲؎ سورۂ مؤمنون شروع کی حتی کہ موسیٰ و ہارون کا ذکر یا عیسیٰ کا ذکر آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانسی آگئی تورکوع فرمادیا۔(مسلم)
شرح
۱؎ آپ قبیلہ بنی مخذوم سے ہیں،اہل مکہ کے قرأت قرآن میں استاذ ہیں،حضرت ابی ابن کعب کے شاگرد ہیں،بہت صحابہ نے آپ سے احادیث روایت کیں۔

۲؎ فتح مکہ کے دن جیسا کہ نسائی شریف کی حدیث میں ہے لہذا یہ واقعہ ہجرت سے پہلے کا نہیں جیسا کہ بعض نے سمجھا،یعنی آپ قرأت زیادہ کرنا چاہتے تھے مگر درمیان میں کھانسی آجانے کی وجہ سے رکوع فرمادیا کہ اگر امام کودوران نماز میں کوئی حادثہ پیش آجاوے جس سے وہ دراز قرأت نہ کرسکے تو رکوع کردے ،اس سے بہت مسائل مستنبط ہوتے ہیں۔
Flag Counter