| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
اور احمد نے سعد ابن معاذ سے یوں روایت کی کہ ایک انصاری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کیا ہمیں جمعہ کے دن کے بارے میں خبر دیجئے کہ اس میں کیا خوبیاں ہیں ۱؎ تو فرمایا اس میں پانچ صفتیں ہیں اور آخر حدیث تک نقل کی۔
شرح
۱؎ اس سوال و جواب سے معلوم ہورہا ہے کہ فتویٰ لینا اور دینا صرف فقہی احکام کا ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کے علاوہ اور امور کا بھی ہوتا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا علم صرف مسائل میں محدود نہیں۔اﷲ نے آپ کو سارے علوم بخشے۔