| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت براءسے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اٹھارہ سفروں میں رہا میں نے آپ کو نہ دیکھا کہ آپ نے سورج ڈھلنے کے بعد ظہر کے پہلے کی دو رکعتیں چھوڑی ہوں ۱؎(ابوداؤد،ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ یعنی تحیۃ الوضو کے نفل اور ظاہر ہے کہ جب حضورصلی اللہ علیہ وسلم سفرمیں نفل نہیں چھوڑتے تو سنت مؤکدہ کیسے چھوڑتے ہوں گے۔اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جوسفرمیں سنت ونفل پڑھنے کے سخت دشمن ہیں۔