۱؎ یعنی اس سے کم مسافت میں قصر نہ کرتے تھے۔معلوم ہوا کہ سفرکے لیئے سفر کی حد مقرر ہے فقط گھر سے نکل جانے پر سفر نہیں ہوجاتا جیسا بعض عقلمندوں نے سمجھا۔خیال رہے کہ عسفان مکہ معظمہ سے مدینہ کی راہ پر دو منزل ہے اور جدہ بڑا شہر ہے مکہ معظمہ سے تقریبًا ۶۵ میل ہے،یہ فقط تشبیہ ہے تعیین نہیں۔
۲؎ ایک برید چار کوس کا ہے لہذا چار برید سولہ کوس ہوئے اور عرب کا ایک کوس تین میل عربی ہے،لہذا سولہ کوس۴۸میل عربی ہوئے،ایک میل چھ ہزارگز کا ایک گزچوبیس انگل کا۔(لمعات)اعلیٰ حضرت رحمۃ اﷲ علیہ کی تحقیق یہ ہے کہ انگریزی میل سے یہ مسافت ۵۷ میل بنتی ہے۔