| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب وتر کا سلام پھیرتے تو فرماتے "سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْس"(ابوداؤد)اور نسائی نے زیادہ کیا کہ تین بار دراز کرکے ۱؎
شرح
۱؎ اس طرح کہ قدوس کی دال کو خوب کھینچتے مگر آخری بار میں جیسا کہ آئندہ کلام سے معلوم ہورہا ہے۔بعض روایات میں ہے کہ اس کے بعد یہ بھی فرماتے"رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَاْئِکَۃِ وَالرُّوْح"اور روح کی ر کو بھی کھینچتے جیسا کہ دار قطنی اور ابن شیبہ کی احادیث میں ہے اور مسلمانوں کا اس پر عمل ہے۔