۱؎ شروع مہینہ میں ایک روزہ ،درمیان میں ایک ،آخر میں ایک ،یا ہر عشرہ کے شروع میں ایک روزہ یا ہر مہینہ کی تیرھویں چودھویں پندرھویں کے روزے تیسرا احتمال زیادہ قوی ہے۔
۲؎ اس لیئے کہ آپ بہت رات گئے تک دن کی سنی ہوئی حدیثیں یاد کرتے تھے۔دیر میں سوتے اس لیئے تہجد کو اٹھنا مشکل ہوتا۔(مرقاۃ و اشعہ)اس سے معلوم ہوا کہ دینی طلبہ کے لیئے یہی بہتر ہے کہ رات گئے تک علم میں محنت کریں اور وتر عشاء کے ساتھ پڑھ لیا کریں ان کے لیئے سبق یاد کرنا تہجد سے افضل ہے۔خیال رہے کہ بعض صحابہ کرام خصوصًا ابوہریرہ قرآن کی طرح احادیث یاد کرتے تھے۔