Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
480 - 993
حدیث نمبر 480
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ا ﷲ کو پیارا عمل دائمی ہے اگرچہ تھوڑا ہو ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ دائمی عمل اگرچہ تھوڑا ہو اچھا ہے اور عارضی عمل اگرچہ زیادہ ہو اتنا اچھا نہیں۔صوفیاءکرام فرماتے ہیں کہ درود و وظائف شروع کرکے چھوڑے نہیں جب زبان بند ہو اور موت آئے تب یہ اعمال بند ہوں ان کا ماخذ یہ حدیث ہے۔
Flag Counter