| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سنا کہ فرائض کے بعد بہترین نماز درمیانی رات کی ہے ۱؎(احمد)
شرح
۱؎ اس حدیث کی بنا پر بعض علماء نے فرمایا کہ سنن مؤکدہ سے نماز تہجد افضل ہے۔کسی نے جنید بغدادی کو بعد وفات خواب میں دیکھا پوچھا کیا گزری فرمایا عبادات ضائع ہوگئیں،اشارات فنا ہوگئے تہجد کی رکعات کام آئیں۔(اشعہ)