Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
4 - 993
حدیث نمبر 4
روایت ہے حضرت طلحہ ابن عبید اﷲ سے فرماتے ہیں فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ جب تم میں سے کوئی اپنے کجاوے کو پشتے کی طرح رکھ لے تو نماز پڑھتا رہے اور سامنے  سےگزرنے والوں کی پرواہ  نہ کرے  ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎  یعنی یہ سترہ کے پیچھے سےگزرے اس کی پرواہ نہ کرے۔ خیال رہے کہ اگر نمازی کے آگے سترہ نہ ہو تو اتنی دور پر سامنے سے گزرنا ناجائز ہے جہاں کی چیز نمازی کو سجدہ گاہ پر نظر رکھتے ہوئے محسوس ہوجائے۔
Flag Counter