| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اﷲ اس شخص پر رحم کرے جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے ۱؎ (احمد،ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ دو سلاموں سے یا ایک سلام سے یہ سنتیں غیرمؤکدہ ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا لینے کا ذریعہ کیونکہ بفضلہ تعالٰی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔