| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابو ایوب انصاری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ظہر کے پہلے چار رکعتیں جن کے بیچ میں سلام نہ ہو ان کے لیئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں ۱؎ (ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ آسمان کے دروازے کھلنے سے مراد بارگاہِ الٰہی میں مقبولیت ہے ان کی رکعتوں کی عزت افزائی،ابھی فقیر نے عرض کیا تھا کہ یہ چار رکعتیں ایک سلام سے ہونی چاہیے اس کی اصل یہ حدیث ہے۔