Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
390 - 993
حدیث نمبر 390
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو تم میں جمعہ کے بعد نماز پڑھے تو چار سنتیں پڑھ لے(مسلم)اور اس کی دوسری روایت میں ہے فرمایا جب کوئی تم میں جمعہ پڑھے تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھ لے  ۱؎
شرح
۱؎ یہ حدیث امام اعظم کی دلیل ہے کہ بعد جمعہ چار سنت مؤکدہ ہیں،امام یوسف کے ہاں چھ،اس طرح کہ فرض جمعہ کے بعد پہلے چار رکعتیں پڑھے پھر دو۔اس کی بحث پہلے گزرچکی۔
Flag Counter