| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں سے زیادہ کسی نفل پر حفاطت نہ فرماتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم بمقابلہ دوسری سنتوں کے فجر کی سنتوں کی بہت پابندی کرتے تھے کہ سفر و حضر میں نہ چھوڑتے تھے اور اگر فجر قضا پڑھتے تو سنتوں کی بھی قضا کرتے۔اسی لیئے فقہا فرماتے ہیں کہ یہ سنتیں بلاعذر بیٹھ کر نہ پڑھے اسی لیئے اگر جماعت فجر میں کوئی پہنچے اورسنتیں نہ پڑھی ہوں تو اگر جماعت مل جانے کی امید ہو تو جماعت سے علیٰحدہ سنتیں پڑھے،پھر جماعت میں مل جائے۔اس کی تحقیق ہماری کتاب "جاءالحق"حصہ دو م میں دیکھو۔