Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
328 - 993
حدیث نمبر 328
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ قوم پہلی صف سے پیچھے ہوتی رہے گی حتی کہ اﷲ انہیں آگ میں پیچھے کرے گا ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی جو لوگ سستی کی وجہ سے صف اول میں آنے میں تامل کریں گے یا صف اول میں جگہ ہوتے ہوئے پیچھے کھڑے ہوں گے تو وہ دین کے سارے کاموں میں سست ہوجائیں گے اور برائیوں پر دلیر ہوجائیں گے، جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جہنم میں جائیں گے اور وہاں دیر تک رہیں گے، معلوم ہوا کہ سارے دینی کاموںمیں نماز مقدم ہے نماز کا اثر ہر نیکی پر پڑتا ہے یا یہ مطلب ہے کہ نماز میں سستی کرنے والا جہنم کے نچلے طبقہ میں جائے گا۔(لمعات)یا یہ مطلب ہے کہ یہ سستی کرنے والا اور گنہگار وں سے پیچھے دوزخ سے نکلے گا ،رب فرماتا ہے:"فَوَیۡلٌ لِّلْمُصَلِّیۡنَ الَّذِیۡنَ" الخ نماز میں سستی کی بہت صورتیں ہیں،فقہا ء فرماتے ہیں کہ ننگے سر یا آستین چڑھا کر نماز نہ پڑھے کہ یہ سستی کی علامت ہے۔
Flag Counter