Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
327 - 993
حدیث نمبر 327
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے امام کو بیچ میں رکھو ۱؎  اور کشادگیاں بند کرو(ابوداؤد)
شرح
۱؎ اس طرح کہ ایک مقتدی امام کے پیچھے کھڑا ہو باقی داہنے بائیں برابرکسی جانب زیادہ نہ ہوں اگر کوئی شخص صف میں شامل ہوتے وقت دیکھے کہ دو طرفہ نمازی برابر ہیں تو یہ داہنی طرف کھڑا ہو کہ اتنی زیادتی معا ف ہے۔
Flag Counter