Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
32 - 993
حدیث نمبر32
روایت ہے حصرت قبیصہ ابن ہلب سے  ۱؎ وہ اپنے والد سے راوی فرماتے ہیں کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ و سلم ہماری امامت کرتے تھے تو اپنا بایاں ہاتھ دائیں سے پکڑتے تھے ۲؎(ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ ہلب کا نام یزید یا سلامہ ابن عدی ہے،یہ صحابی ہیں،آپ کے سر پر بال نہ تھے(گنج)،حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنادست پاک ان کے سر پر پھیرا فورًا بال اُگ آئے اس لیے آپ کا لقب ہلب ہوا یعنی بالوں والے۔

۲؎ اس طرح کہ دائیں ہاتھ کی چھنگلی اور انگوٹھے سے بائیں ہاتھ کی کلائی پکڑتے اور داہنے ہاتھ کی تین انگلیاں اس کی کلائی پر رکھتے(ناف کے نیچے)جیسا آج کل عام مسلمان کرتے ہیں۔
Flag Counter