Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
31 - 993
حدیث نمبر 31
روایت ہے حضرت وائل ابن حجر سے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز کو کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے حتی کہ ہاتھ تو کندھوں کے مقابل ہوگئے اور اپنے انگوٹھوں کو کانوں کے مقابل کردیا پھرتکبیر کہی۔ابوداؤد اور اس کی دوسری روایت میں ہے کہ اپنے انگوٹھے کانوں کی گدیوں تک اٹھاتے  ۱؎
شرح
۱؎ الحمدﷲ!یہ وہی چیز ہے جو فقیر نے ابھی عرض کی تھی اور یہ حدیث ان تمام حدیثوں کی شرح ہےجن میں کندھوں یا کانوں تک ہاتھ اٹھانے کا ذکر ہے اس حدیث نے ان دونوں کو جمع کردیا،حنفیوں کا اسی پرعمل ہے۔
Flag Counter