Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
300 - 993
حدیث نمبر 300
روایت ہے حضرت عثمان ابن عفان رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو اذان مسجد میں پالے پھر وہ نکل جائے نہ نکلا ہو کسی کام کے لیئے نہ وہ لوٹنے کا ارادہ کرتا ہو وہ منافق ہے ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یہ حدیث گزشتہ حدیث کی شرح ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہاں بھی وہی مراد تھا جو بلاضرورت جائے اور واپسی کا ارادہ نہ ہو دوسری جگہ امامت بھی حاجت میں داخل ہے اسی طرح اب ریل کا وقت ہونا یا ایسی ہی اور دنیوی حاجت اس میں شامل ہے،یہاں منافق سے مراد منافق عملی ہے، یعنی ایسا شخص منافقوں کے سے کام کرتا ہے۔
Flag Counter