| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ نماز کو کھانے وغیرہ کی وجہ سے دیر نہ لگاؤ ۱؎
شرح
۱؎ اس کے تین مطلب ہوتے ہیں: ایک یہ کہ کھانے کی تیاری کے انتظار میں نماز میں دیر مت کرو، دوسرے یہ کہ کھانے کی وجہ سے قضا نہ کردو لہذا اگر کھانا سامنے ہو مگر نماز کا وقت جارہا ہو تو نماز پہلے پڑھو، تیسرے یہ کہ حکم اس کے لیے ہے جسے بھوک نہ لگی ہو اور نماز میں اسے کھانے کا دھیان نہ آئے لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں جہاں فرمایا گیا کہ جب کھانا اور نماز حاضر ہوں تو پہلے کھانا کھاؤ۔