Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
293 - 993
حدیث نمبر 293
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن ارقم سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جب نماز کی تکبیر ہو اورتم میں سے کوئی پاخانے کی حاجت پائے تو پہلے پاخانے جائے ۲؎(ترمذی) مالک اور ابوداؤ ود نسائی نے اس کی مثل)
شرح
۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،فتح مکہ کے سال ایمان لائے،کاتب وحی رہے،حضرت صدیق وفاروق کے کاتب،عثمان غنی کے بیت المال کے منتظم تھے مگر اجرت کبھی نہ لی۔

۲؎ تاکہ نماز اطمینان سے ادا ہو۔معلوم ہوا کہ یہ عذر بھی ترک جماعت کو مباح کردیتا ہے بلکہ اگر دوران نماز یہ حاجت پیش آجائے تو نماز توڑنا ضروری ہے۔
Flag Counter