| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابوبصرہ غفاری سے فرماتے ہیں کہ ہم کو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مخمص میں عصر کی نماز پڑھائی پھر فرمایا کہ یہ نماز تم سے اگلوں پر پیش کی گئی تھی انہوں نے اسے ضائع کردیا ۱؎ تو جو اس پر پابندی کرے گا اس دوہرا ثواب ہوگا ۲؎ اور اس کے بعد تارے نکلنے تک نماز نہیں،شاہد تارا ہے۔(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی پچھلی امتوں پر بھی نماز عصر فرض تھی مگر وہ اسے چھوڑ بیٹھے اور عذاب کے مستحق ہوئے تم ان سے عبرت پکڑنا۱۲ ۲؎ ایک نمازپڑھنے کا اور دوسرے یہودو نصاریٰ کی مخالفت کا وہ بھی عبادت ہے۱۲