| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت زید ابن ثابت سے فرماتے ہیں میں نے حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وَالنَّجْمِ پڑھی آپ نے اس میں سجدہ نہ کیا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یا اس لیے کہ اس وقت حضور علیہ السلام کا وضو نہ تھا یا اس لیے کہ وہ وقت کراہت کا تھا جب سجدہ ممنوع ہوتا ہے یا ا س لیے تاکہ معلوم ہوجائے کہ سجدۂ تلاوت فورًا واجب نہیں ہوتا اس میں تاخیر بھی کرسکتے ہیں،یہ وجہ نہ تھی کہ سورۂ وَالنَّجْم میں سجدہ نہیں ہے یا یہ سجدۂ سنت ہے لہذا یہ حدیث نہ تو حنفیوں کے خلاف ہے اور نہ بخاری کی پچھلی حدیث سے متعارض۔