Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
248 - 993
حدیث نمبر 248
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ"اِذَا السَّمَآءُ انۡشَقَّتْ"میں اور"اِقْرَاۡ بِاسْمِ رَبِّکَ" میں سجدہ کیا ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎  اس سے معلوم ہوا کہ ان دونوں سورتوں میں سجدے ہیں۔ان لوگوں کا قول باطل ہے جو کہتے ہیں کہ مفصل میں کوئی سجدہ نہیں یا حضور علیہ السلام نے مدینہ آنے کے بعد ا ن میں سجدہ نہیں کیا یہ حدیث نہایت صحیح ہے اور ہم سب کا اس پر عمل ہے یہ حدیث بخاری میں بھی ہے مگر وہاں اِقْرَأ  کا ذکر نہیں۔
Flag Counter