Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
232 - 993
حدیث نمبر232
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم میں سے کوئی اپنی نماز میں بے وضو ہوجائے تو اپنی ناک پکڑ لے پھر چلا جائے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ وضو کرنے کے لیئے ناک پکڑنا اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے ہے تاکہ لوگ سمجھیں کہ اس کی نکسیر پھوٹ گئی۔اس سے معلوم ہوا کہ نکسیر سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ورنہ یہ تدبیر بے کار ہوتی لہذا یہ حدیث حنفیوں کی دلیل ہے اور ناک پکڑنے کا حکم استحبابی ہے۔
Flag Counter