Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
231 - 993
حدیث نمبر231
روایت ہے حضرت طلق ابن علی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم میں سے کسی کو نماز میں ہوا آجائے تو پھر جائے وضو کرے نماز لوٹائے ۱؎ (ابوداؤد)ترمذی نے کچھ زیادتی کمی کے ساتھ۔
شرح
۱؎  اگر عمدًا ہوا نکالی ہے تو نماز لوٹانا واجب ہے اگر اتفاقًا نکل گئی تو بنا جائز(یعنی بقیہ ادا کرنا)اور لوٹانا مستحب،بعض نے فرمایا اگر بنا میں جماعت ملتی ہو اور لوٹانے میں نہ ملتی ہو تو بنا مستحب ہے۔بنا کی مرفوع حدیثیں ابن ماجہ،دارقطنی میں مذکور ہیں اور حضرت ابوبکر صدیق و عمرفاروق،علی مرتضٰی،سلمان فارسی وغیرھم صحابہ سے ثابت ہے لہذا یہ حدیث بنا کی روایتوں کے خلاف نہیں۔
Flag Counter