Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
227 - 993
حدیث نمبر227
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لڑکے کو جسے افلح کہا جاتا تھا دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتا ہے تو پھونک مارتا تو فرمایا اے افلح اپنا چہرہ خاک آلود کر ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎  یعنی ناک و پیشانی پر خاک لگنے دے اس میں صفائی کا زیادہ خیال نہ کر۔خیال رہے کہ غلام عربی میں لڑکے کو کہا جاتا ہے،قرآن پاک میں یہ لفظ ہر جگہ اسی معنی میں آیا ہے،سجدہ گاہ کی مٹی پیشانی میں لگنے دے مگر بعد نماز صاف کردے تاکہ ریاء نہ ہوجائے۔
Flag Counter