Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
226 - 993
حدیث نمبر226
روایت ہے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہو تو کنکر نہ چھوئے کیونکہ رحمت اس کے سامنے ہے ۱؎(احمد،ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی کنکروں سے نہ کھیلے،افسوس ہے کہ رب کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہو اور وہ کنکروں کی طرف۔خیال رہے کہ سجدہ گاہ سے کانٹا یا کنکرہٹانا یا زمین ہموار کرنا درست ہے کیونکہ یہ کھیلنے کے لیے نہیں بلکہ نماز کی اصلاح کے لیے ہے۔لیکن صرف ایک بارکرے جیسا کہ پہلے گزر گیا۔
Flag Counter