Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
218 - 993
حدیث نمبر218
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ نماز میں جمائی شیطان کی طرف سے ہے تو جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو بقدر طاقت دفع کرے ۱؎(ترمذی)اور ترمذی کی دوسری روایت میں اور ابن ماجہ میں ہے کہ اپنا ہاتھ اپنے منہ میں رکھ لے۲؎
شرح
۱؎ ہر جمائی شیطان کے اثر سے ہے نماز میں ہو یا باہر مگر چونکہ نماز میں زیادہ بری ہے اس لیے خصوصیت سے اس کا ذکر فرمایا۔جمائی غفلت سے،سستی سے،زیادہ کھانے اور نیند کے غلبہ سے ہوتی ہے اور ان سب میں شیطان کا اثر ہے لہذا یہ فرمانا بالکل حق ہے۔حدیث شریف میں ہے کہ رب تعالٰی چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند اسی لیے چھینک پر الحمدﷲ پڑھی جاتی ہے اور جمائی پر لاحول،انبیاء کرام جمائی سے محفوظ ہیں۔

 ۲؎ یعنی اگر جمائی دفع نہ ہوسکے تو بائیں ہتھیلی کی پشت پھیلے ہوئے منہ پر رکھے۔دفع کرنے کی صورتیں عرض کی جاچکیں۔
Flag Counter