Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
215 - 993
حدیث نمبر215
اور فرمایا کہ نماز قرآن پڑھنے اور اﷲ کے ذکر کے لیے ۱؎ جب تم نماز میں ہو تو یہ ہی تمہارا حال ہونا چاہیے۔(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہاں اﷲ کے ذکر سے مراد تلاو ت کے علاوہ دوسرے اذکار ہیں تسبیحیں اور التحیات وغیرہ۔اس سے معلوم ہوا کہ نمازی کا التحیات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرنا بھی اﷲ کا ذکر ہے جس سے نماز ناقص نہیں بلکہ کامل ہوتی ہے ورنہ کسی بندے کو مخاطب کرکے آیت پڑھنا بھی نماز توڑ دیتا ہے۔
Flag Counter