Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
187 - 993
حدیث نمبر187
روایت ہے حضرت مغیرہ ابن شعبہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض کے بعد فرماتے تھے ۱؎ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں،اس کا کوئی ساجھی نہیں اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے حمد،وہ ہر چیز پر قادر ہے الٰہی  جو تو دے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جسے تو نہ دے اسے کوئی دے نہیں سکتا اور تیرے مقابل مال دار کو مال نفع نہیں دیتا ۲؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎  خواہ فرضوں کے بعد یا سنتوں وغیرہ سے فارغ ہو کر۔(مرقاۃ)اس سے معلوم ہوا کہ سنتیں بھی مسجد میں پڑھنا اور فرضوں کے علاوہ سنتوں کے بعدبھی دعا مانگنا سنت ہے۔

۲؎  اس کی شرح پہلے گزر چکی۔یہ اور اس جیسی اور بڑی دعائیں عصر و فجر میں تو فرضوں سے متصل تھیں اور ظہر وغیرہ میں سنتوں اور نوافل کے بعد لہذا یہ حدیث ان گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں جن میں تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم صرف "اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ"کہتے تھے۔
Flag Counter