Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
182 - 993
حدیث نمبر182
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نمازمیں اپنے چہرے کے سامنے سلام پھیرتے پھر قدرے دائیں کروٹ کی طرف مائل ہوجاتے ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎  یعنی پہلا سلام خوب بلند آواز سے کہتے اس طرح کہ لفظ سلام روبقبلہ کہتے پھر داہنی جانب اتنا پھرتے کہ رخسار مبارک کی سفیدی مقتدی دیکھ لیتے،بایاں سلام آہستہ فرماتے۔بعض آئمہ نے اس حدیث کی بنا پر فرمایا کہ نماز میں صرف ایک ہی سلام کہا جائے،لیکن فقیر کی اس توجیہ سے مسئلہ واضح ہوگیا اور یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں دو سلاموں کا ذکر ہے۔
Flag Counter