۱؎ آپ تابعی ہیں،بلخی ہیں، ۵۰ھ میں پیدا ہوئے اور ایک سو پینتیس۱۳۵ میں وفات پائی۔ ابو حاتم کہتے ہیں آپ ثقہ تھے۔
۲؎ یہ حکم امام اور مقتدیوں دونوں کے لیے ہے کہ جہاں جماعت سے فرض پڑھے وہاں سے کچھ ہٹ کر سنتیں وغیرہ پڑھے مگر چونکہ زیادہ بھیڑ میں مقتدی نہیں ہٹ سکتے اس لیے صرف امام کا ذکر فرمایا گیا۔یہ حکم استحبابی ہے تاکہ چند جگہ عبادت ہو اور وہ مقامات قیامت میں اس کی گواہی دیں،نیز آنے والے کو دھوکہ نہ لگے کہ ابھی فرض ہورہے ہیں۔
۳؎ کیونکہ حضرت مغیرہ عطاء خراسانی کی ولادت کے سال فوت ہوگئے یعنی ۵۰ ھ میں لہذا یہ حدیث منقطع ہے۔