Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
176 - 993
حدیث نمبر176
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں جانب یوں سلام پھیرتے السلام علیکم ورحمۃ اﷲ حتی کہ آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی دیکھی جاتی تھی اور اپنی بائیں جانب یوں کہ السلام علیکم ورحمۃ اﷲ حتی کہ آپ کے بائیں رخسار کی سفیدی دیکھی جاتی ۱؎ ابوداؤد،ترمذی،نسائی)ترمذی نے یہ ذکر نہ کیا کہ آپ کے رخسار کی سفیدی دیکھی جاتی ابن ماجہ نے عمار ابن یاسر سے روایت کیا۔
شرح
۱؎  یہ حدیث حنفیوں کی دلیل ہے کہ نماز کے سلام میں وَبَرَکَاتُہٗ نہ بڑھائے،بعض شوافع وَبَرَکَاتُہٗبھی کہتے ہیں۔
Flag Counter