Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
173 - 993
حدیث نمبر173
روایت ہے حضرت براء سے فرماتے ہیں کہ ہم جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو آپ کی دائیں جانب ہونا پسند کرتے تھے تاکہ آپ ہم پر اپنے چہرے سے متوجہ ہوں ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو یہ کہتے سنایارب مجھے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا یا جمع کرے گا ۲؎ (مسلم)
شرح
۱؎ اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ حضور علیہ السلام اکثر داہنی جانب منہ کرکے دعا مانگتے تھے۔ دوسرے یہ کہ حضور کا چہرہ پاک دیکھنا بہترین عبادت ہے کہ صحابہ کرام محض اس لیے صف کی داہنی جانب پسند کرتے تھے تاکہ بعد نماز دیداریار نصیب ہو،علماء فرماتے ہیں کہ مسجد نبوی شریف میں صف کا بایاں حصہ افضل ہے کیونکہ روضہ اطہر سے قریب ہے یہ باتیں وہ جانے جسے اس محبوب سے دلی لگاؤ ہو۔

۲؎ یہ دعا امت کی تعلیم کے لیے،ورنہ ہم جیسے گنہگار ان شاءاﷲ حضور علیہ السلام کی برکت سے عذاب سے نجات پائیں گے حضور علیہ السلام کو عذاب سے کیا تعلق۔
Flag Counter