Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
162 - 993
حدیث نمبر162
روایت ہے حصرت رویفع سے ۱؎ کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو حضور محمد پر درود پڑھے اور کہے الٰہی  انہیں قیامت کے دن اپنی قریب ٹھکانے میں اتار ۲؎  تو اس کے لیے میری شفاعت ضروری ہوگئی (احمد)
شرح
۱؎  آپ کا نام رویفع ابن ثابت انصاری ہے،آپ کو امیرمعاویہ نے طرابلس کا حاکم بنایا اور آپ نے افریقہ پر  ۴۷ھ؁ میں جہاد کیا اور آپ    ۵۶ھ؁ مقام رقہ میں فوت ہوئے۔

۲؎ اس ٹھکانے سے مراد یا تو مقام محمود ہے جو عرش کے دائیں جانب ہے جہاں حضور جلوہ گر ہوں گے اور تمام عالم آپ کی حمد کرے گا یا مقام وسیلہ ہے جو جنت میں اعلیٰ مقام ہے یہ،دونوں مقام حضور پرنور شافع یوم النشور کے لیے نامزد ہوچکے ہیں اب حضور علیہ السلام کے لیے ان کی دعا کرنا حقیقًا اپنے لیے رب سے دعا ہے کہ ہمیں حضور علیہ السلام کی شفاعت کا حق دار بنا۔
Flag Counter