Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
161 - 993
حدیث نمبر161
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بار درود پڑھے گا تو اس پر اﷲ اور فرشتے ستر بار درود بھیجیں گے (احمد)۱؎
شرح
۱؎ یہاں جمعہ کے دن کا درود مراد ہے کیونکہ جمعہ کی ایک نیکی ستر کے برابر ہوتی ہے اسی لیے جمعہ کا حج حج اکبر کہلاتا ہے اور اس کا ثواب ستر۷۰ حج کا،دیگر احادیث میں اور دونوں کے درود کا ذکر ہے لہذا احادیث میں تعارض نہیں،یہ حدیث اگرچہ موقوف ہے لیکن مرفوع کے حکم میں ہے کیونکہ اس میں قیاس کو دخل نہیں۔
Flag Counter