Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
146 - 993
حدیث نمبر146
روایت ہے حصرت ابو حمید ساعدی سے فرماتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا یارسول اﷲ ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ۱؎ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یوں کہو اے اﷲ حضور محمد اور ان کی بیویوں اور انکی اولاد پر ویسی ہی رحمتیں بھیج جیسی آل ابراہیم پر بھیجیں اور حضور محمد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد پر یوں ہی برکتیں نازل کر جیسے آل ابراہیم پر اتاریں تو حمد و بزرگی والا ہے ۲؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہاں بھی سوال نماز کے بارے میں ہے جیسا کہ جواب سے ظاہر ہے درود ابراہیمی صرف نماز کے لیے ہے۔

۲؎ یہ حدیث گزشتہ حدیث کی گویا تفسیر ہے اس نے بتایا کہ آل محمد میں حضور کی بیویاں اولاد سب داخل ہیں بیویاں اہل بیت سکونت ہیں اور اولاد اہل بیت ولادت قرآن کریم نے عمران کی بیوی حمنہ اور ان کی بیٹی حضرت مریم کو آل عمران فرمایا خیال رہے کہ ذریت ساری نسل کو کہا جاتا ہے امام اعظم رحمۃ اﷲ علیہ کے ہاں بیٹی کی اولاد ذریت نہیں سوائے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ آپ کی بیٹی کی اولاد آپ کی ذریت ہے۔
Flag Counter