Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
125 - 993
حدیث نمبر125
روایت ہےحضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے ۱؎ چاہیے کہ اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے رکھے۲؎(ابوداؤد،نسائی،دارمی)ابوسلیمان خطابی فرماتے ہیں کہ وائل ابن حجر کی حدیث اس سے زیادہ قوی ہے۳؎ اورکہا گیاہے کہ یہ منسوخ ہے۔
شرح
۱؎ کہ اونٹ بیٹھتے وقت پہلے پاؤں کے گھٹنے زمین پر لگاتاہے،پھر ہاتھ بچھاتاہے تم ایسا نہ کرو۔

۲؎ یہ حدیث گزشتہ حدیث وائل ابن حجر کے خلاف ہے یا یہ حدیث منسوخ ہے،حدیث وائل ناسخ یا یہ حدیث ضعیف ہے اور وہ حدیث قوی۔غرضکہ یہ حدیث ناقابل عمل ہے اورگزشتہ حدیث پر اکثر آئمہ کا عمل ہے جیسا خود صاحب مشکوٰۃ فرما رہے ہیں۔

۳؎ اسی لیے علماءنے اس پرعمل کیا،بعض لوگوں نے کہا کہ حدیث وائل کی اسناد میں شریک قاضی ہے اور وہ ضعیف ہے مگریہ غلط ہے کیونکہ امام مسلم نے شریک سے روایات لیں ہیں،نیز اس حدیث کی دو اسنادیں اور بھی ہیں جن سے انہیں قوت پہنچتی ہے۔
Flag Counter