Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
713 - 728
حدیث نمبر :713
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ  علیہ  وسلم کو فرماتے سنا کہ جوکوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس کے کنارے ادھر ادھر ڈالے ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎  یعنی داہنا کنارہ بائیں کندھے پراور بایاں دائیں پر،اگر کنارے چھوٹے رہے تو نمازقطعًا نہ ہوگی کہ سترکھلا رہے گا اور اگر ہاتھ سے پکڑے رہا تو نماز مکروہ ہوگی کہ اس صورت میں ہاتھ باندھ نہ سکے گا۔
Flag Counter