Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
712 - 728
حدیث نمبر :712
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم نے کہ تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھے پرکپڑے کا کوئی حصہ نہ ہو  ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎  کہ ننگے پیٹ،ننگی پیٹھ،ننگے کندھے نماز پڑھنا ممنوع ہے۔بعض لوگ صرف تہبندیاپائجامہ سے نماز پڑھتے ہیں یہ مکروہ ہے۔بلکہ امام احمد کے نزدیک نماز مکروہ تحریمی واجب الادعادہ ہوگی۔
Flag Counter