Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
692 - 728
حدیث نمبر :692
روایت ہے حضرت حکیم ابن حزام سے فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم نے مسجد میں قصاص لینے ۱؎   اور وہاں اشعار پڑھنے اوروہاں حدیں قائم کرنے سے منع فرمایا ۲؎(ابوداؤد)جامع الاصول میں حکیم سے اور مصابیح میں جابر سے۔
شرح
۱؎  کیونکہ اس میں خون وغیرہ سے مسجد خراب ہوگی۔

۲؎  غالبًا حدوں سے مرادحقوق اﷲ کی سزائیں ہیں،جیسے چوری اورزنا کی سزا،قصاص حق عبد کی سزا تھی۔خیال رہے کہ مسجدمیں قاضی مقدمات سن سکتاہے مگر سزا مسجد کے باہردی جائے۔
Flag Counter